ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بچوں کی اخلاقی تربیت والدین اور اساتذہ کی اولین ذمہ داری؛ محبوب نگر میں اساتذہ اور والدین کی میٹنگ میں عمائدین کا اظہار خیال

بچوں کی اخلاقی تربیت والدین اور اساتذہ کی اولین ذمہ داری؛ محبوب نگر میں اساتذہ اور والدین کی میٹنگ میں عمائدین کا اظہار خیال

Sun, 05 Nov 2017 00:54:21    S.O. News Service

محبوب نگر4/نومبر (راست/ایس او نیوز)موجودہ دور علم کا دور ہے اس دور میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر علوم وفنون اور سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔ٹکنالوجی کے زیر اثر نئی نسل پروان چڑھ رہی ہے لیکن دوسری جانب نئی نسل میں اخلاق و کردار کی بہت کمی کو بھی محسوس کیا جارہاہے ایسے میں والدین اور اساتذہ کی ذمہ دار ی بنتی ہے کہ وہ بچوں کی اخلاقی تربیت پر توجہ مرکوز کریں ،ان خیالات کا اظہارڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج (خود مختار)محبوب نگر نے والدین اور سرپرست حضرات کی نشست سے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ علم و ادب کو بھی فروغ حاصل ہورہاہے اور ٹکنالوجی کے استعمال سے بچہ بچہ واقف ہورہا ہے لیکن ان حالات میں اخلاق کا زوال ہماری تہذیب کا زوال ہے ۔ضرورت ہے کہ ٹکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اخلاقیات کادرس دیا جائے۔

اساتذہ۔ والدین   میٹنگ کی کنوینر محترمہ منجولا نے اس نشست کے انعقاد کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا  کہ بچہ ،والدین اور اساتذہ میں ہم آہنگی ہونی چاہئے ۔والدین کو طالب علموں کی تعلیمی صورتحال سے واقف کروانا بھی اس میٹنگ کا مقصد ہے۔ ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم کے حصول میں والدین،طلباء اور اساتذہ میں تال میل ضروری ہے طلبہ کے والدین سے اساتذہ کا رابطہ ہونا چاہئے تاکہ موثر طور پر تعلیمی سرگرمیوں کا انجام دیا جاسکے۔ تعلیم کا مقصد بہتر شہری اور ذمہ دار انسان بنانا ہے ۔ عصر حاضر میں معاشرے میں بڑھتے برائیوں میں طلبہ ملوث ہورہے ہیں والدین و اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ بچوں پر نظر رکھیں ، وقت ضرورت ان کی اصلاح ہو۔انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ بچوں کی تعلیم کو منقطع نہ ہونے دیں،  بلکہ اعلی تعلیم کے حصول کے لئے بچوں سے تعاون کریں تاکہ ہماری  آنے والی نسلوں کا مستقبل تابناک ہو۔اس تقریب سے ڈاکٹر گیتا نائیک صدر شعبہ نظم ونسق عامہ،مسٹر وینکٹ ریڈی اسسٹنٹ پروفیسرمعاشیات، ڈاکٹر نر ہر مورتی اسسٹنٹ پروفیسر،قادر ولی، واجدہ بیگم نے بھی خطاب فرما یا ۔ قبل ازیں شاکرہ اور سمرین نے ترانہ ہند پیش کیا۔


Share: